۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ بشیر نجفی

حوزہ/ ہمیں اور پاک وپاکیزہ  نفوس کو مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد علی الحسینی گرگانی طاب ثراہ کی  اس دارفانی سے بارگاہ قدسیت کی طرف رحلت کی  خبر سےشدید ٹھیس پہنچی انہوں نےاپنی پوری زندگی اپنے جد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے دین اور مومنین خاص کر حوزہ علمیہ  قم مقدسہ کی خدمت میں گذاردی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کی جانب سے آیۃاللہ العظمیٰ سیدمحمد علی الحسینی گرگانی طاب ثراہ کی رحلت پر ایک بیان میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے جسکا متن کچھ اس طرح ہے؛

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
(تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ).
صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.
والصلاة والسلام على سيد المبعوثين محمد بن عبد الله وعلى آله الغر الميامين، واللعنة على شانئيهم إلى يوم الدين.
وبعد، فإنا لله وإنا إليه راجعون..
ہمیں اور پاک وپاکیزہ نفوس کو مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد علی الحسینی گرگانی طاب ثراہ کی اس دارفانی سے بارگاہ قدسیت کی طرف رحلت کی خبر سےشدید ٹھیس پہنچی انہوں نےاپنی پوری زندگی اپنے جد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے دین اور مومنین خاص کر حوزہ علمیہ قم مقدسہ کی خدمت میں گذاردی۔
اپنے جد رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور ائمہ طاہرین علیھم السلام کےجوار میں انہیں انکی ماں سید فاطمہ زہراء علیھا السلام کی آغوش نصیب ہوگی۔
ہم امام زمانہ(أرواحنا لتراب مقدمه الفداء) مومنین کرام اور خاص کر مرحوم کی ذریت طاہرہ اورعزیزطلاب کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں اوربارگاہ خداوندی سے صبرجمیل کی امید کرتے ہیں۔
ولا حول ولا قوة إِلا بالله العلي العظيم.ولا حول ولا قوة إِلا بالله العلي العظيم.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .